صدائے دل ندائے وقت: خطیب حضرات سے چند باتیں

آج کے کئی خطباء اور واعظین حکمت، دانائی، اور نرمی کے بجائے جذباتیت، مسلکی تعصب، اور سطحی گفتگو کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تبلیغ کا اصل مقصد دین کی حکمت بھری دعوت ہے، جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں سے ان کی عقل کے مطابق بات کرو۔ داعی کو چاہیے کہ سنجیدگی، خیر خواہی، اور موقع و محل کے مطابق گفتگو کرے تاکہ اصلاح ہو، نہ کہ تفریق اور انتشار۔