فکری معرکہ

اسلام ہمیشہ سے نظریاتی چیلنجز کا سامنا کرتا آیا ہے، لیکن موجودہ دور میں اس کے بنیادی اصولوں کو مسخ کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے۔ نائن الیون کے بعد مغربی طاقتوں، خاص طور پر امریکہ، نے اسلامی نظریات کو اپنے مفادات کے مطابق ڈھالنے کی حکمت عملی اپنائی۔ "لبرل اسلام" اور "سیکولر اسلام" جیسی اصطلاحات متعارف کروا کر اسلام کی اصل تعلیمات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تھامس فریڈمین اور رابرٹ اسپینسر جیسے مفکرین نے قرآن کی روایتی تشریح کو مسترد کرنے پر زور دیا۔ اس نظریاتی جنگ میں ہمیں مستند اسلامی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔